شام میں صدربشار الاسد کو اقتدار سے بے دخل ہونے یا فوجی کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار رہنے کی وارننگ کے پس منظر میں سعودی عرب کی طرف سے معلنہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف 34 مسلم ملکوں کےاتحاد میں شامل پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔
پاکستانی مقننہ کے ایوان
بالا میں خارجہ اُمور کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں خارجہ سیکریٹری اعزاز چودھری نے کہا ہےکہ پاکستان شام میں غیر ملکی افواج کی مداخلت کے بھی خلاف ہے اور وہ شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔
پاکستانی میڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر شامی بحران کا پُر امن حل تلاش کرنے کی ضرورت کے حوالے سے پاکستانی موقف کا بھی اعادہ کیا گیا